Category

جیسی کرنی ویسی بھرنی

فرمان غوث الاعظم رحمۃاللہ تعالی علیہ

“اگرتو خود جھوٹ بولے گا اور دوسروں کو جھٹلاتا پھرے گا تو تجھ سے بھی جھوٹ بولا اور تجھے بھی جھٹلایا جائے گا اور اگر خود سچ بولے گا اور دوسروں کی تصدیق کرے گا تو تجھ سے بھی سچ بولا جائے گا اور تیری بھی تصدیق کی جائے گی۔

(الفتح الربانی، ص 129)

فرمان غوث پاک رحمۃاللہ تعالی علیہ

اے اللہ کے بندے!  اپنی آرزوئیں مختصر اور حرص کم کر اور دنیا سے رخصت ہونے والے کی نماز کی طرح (نہایت خشوع و خصوع سے) نماز ادا کیا کر۔

(الفتح الربانی، ص109)

فرمان مفتی قاسم ضیاء القادری مدظلہ العالی

کچھ عجیب ہیں یہ دنیا، یہاں جھوٹ سے نہیں سچ بولنے سے ریشے ٹوٹ جاتا ہیں ۔

ہمیں حکمت سے سچ بولنا ضروری ہے ۔

فرمان مفتی قاسم ضیاء القادری مدظلہ العالی

شیطان سر پٹخ پٹخ کر مر جائے لیکن تم اسکا جواب مت دینا،

جواب دو گے تو وہ دوبارہ سوال اٹھائے گا۔

فرمان مفتی قاسم ضیاء القادری دامت برکاتہم العالیہ

مثبت رویوں کا حامل شخص ایسا ہوتا ہے ۔

جو، ہر موسم میں سرسبز اور پھل دار رہتا ہے۔

فرمان غوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

سیدنا غوث الاعظم عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی والدہ ماجدہ حضرت سیدنا ام الخیر فاطمہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا فرماتی ہیں کہ “جب میرا فرزند ارجمند عبدالقادر پیدا ہوا تو رمضان شریف میں دن بھر دودھ نہ پیتا تھا”-

نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں کا حسن

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے”رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھیں کشادہ اور سیاہ تھیں ۔

(دلائل النبوہ)

حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی چشمان مقدسہ کی پلکیں گہری سیاہ، دارز اور گھنی تھیں ۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے :آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی چشمان مقدسہ کی پلکیں نہایت دراز تھیں ۔

(دلائل النبوۃ)

افضل المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

یہ رسول ہیں کہ ہم نے ان میں ایک کو دوسرے پر افضل کیا ان میں کسی سے اللہ نے کلام فرمایا اور کوئی وہ ہے جس کو سب پر درجوں بلند کیا۔

(پ،13.البقرة :253)

میلاد سے روکنا شیطان کا وار

مجلس میلاد مبارک (درحقیقت) ذکر شریف سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اور حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر اللہ عزوجل کا ذکر اور ذکر الٰہی عزوجل سے بلا وجہ شرعی منع کرنا شیطان کا کام ہے ۔

(فتویٰ رضویہ، 760/9)

1 2 3 20