Islamic Center WordPress

کھانا کھلانے کی فضیلت

فرمان اعلضرت احمد رضا خان رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ

شیرنی(مٹھائی) یا کھانا فقراء(غریبوں) کو کھلائیں تو صدقہ ہے اور اقارب(رشتے داروں) کو کھلائیں تو صلہ رحم(رشتے داروں کے ساتھ بھلائی) اور احباب(دوستوں)کو کھلائیں تو ضیافت(دعوت)، اور یہ تینوں باتیں موجب نزول رحمت و دفع بلا و مصیبت (یعنی رحمت نازل ہونے اور مصیبت و پریشانی کے دور ہونے کا سبب) ہیں ۔

(فتویٰ رضویہ، 185/24)

حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

دس شوال 1272 ھ کو بریلی شریف (یو پی) ہند میں ہوئی اور یہیں 25صفر کو وصال فرمایا۔

حضرت ثویبہ اسلمیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ابو لہب کی  لونڈی تھیں ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو چار ماہ دودھ پلایا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا وصال 7 ھ غزوہ خیبر کے بعد (غالباً صفر) میں ہوا۔

حضرت سیدنا عون عبداللہ رحمة اللہ تعالیٰ علیہ

آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں

اللہ عزوجل جسے اچھی صورت اور اچھے منصب سے نوازے پھر وہ اللہ تعالیٰ عزوجل کیلئے عاجزی کرے تو وہ اسکا مخلص بندہ ہے ۔

(مصنف ابن ابی شیبہ، 223/8)

چغلی نہیں کھائے

حضرت سیدنا امام حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں

جو شخص آپ کے سامنے چغلی کھاتا ہے تو وہ آپ کی بھی چغلی کھائے گا۔

(الزوااجر، 47/2)

حضرت سیدنا ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا وہ صحابیہ ہیں جنہیں نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی کنیز اور ابن رسول حضرت سیدنا ابراہیم رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کی والدہ محترمہ ہونے کا شرف حاصل ہوا۔محرم الحرام 16 ھ کو مدینہ منورہ میں وصال فرمایا ۔ (المنتظم)

بخار

بخار دراصل کوئی بیماری نہیں بلکہ کسی بھی بیماری کی علامت ہوتی ہے ۔بخار جسم کا درجہ حرارت 37 ڈگری سے بڑھ جانے کو کہتے ہیں ۔

جیسے ہی ہمارے جسم میں انفیکشن ہوتا ہے تو جسم کا مدافعتی نظام متحرک ہوجاتا ہے اور جسم میں موجود وائٹ سیل اسکے خلاف کام کرنا شروع کردیتے ہیں جسکے نتیجے میں جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اسی کو بخار کا نام دیا جاتا ہے ۔

 

جمعہ کے دن کی نیکیاں

حضرت علامہ عبدالرؤف مناوی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں

جو شخص حج کیلئے جانے سے عاجز ہو اسکا جمعہ کے دن مسجد کی طرف جانا حج کی طرح ہے ۔

(فیض القدیر)

حضرت سیدنا امام زین العابدین ابو الحسن علی اوسط ہاشمی قرشی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ

آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ شعبان 38ھ کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور محرم الحرام 94ھ میں وصال فرمایا ۔

آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا مزار مبارک جنت البقیع میں حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ علیہ کے پہلو میں ہے۔

(وفیات الاعیان)

برادر امام حسین، علم دار اہلبیت حضرت سیدنا عباس بن علی ہاشمی قرشی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہما

آپ کی پیدائش 26 ھ کو مدینہ منورہ میں اور شہادت 10 محرم الحرام 61ھ، کو کربلا میں ہوئی۔

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مزار کربلا میں امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے مزار سے شمال مشرق، کی جانب زیارت گاہ خاص و عام ہے۔

(تاریخ طبری)

1 2 3 4 5 125